Hafiz ghulam Fareed Chishti golrvi Wikipedia, Hazrat Fareed ul Millat Wikipedia , Shakardara Attock,

Hazrat Fareed ul Millat Allama Hafiz Ghulam Fareed Chishti golrvi Wikipedia,Shakardara Attock


Hazrat Fareed ul Millat , Hafiz ghulam Fareed Chishti golrvi, Shakardara Attock,

 یادگارِ اسلاف مجسمہ شرم و حیا پیکر محبت ووفا استاذ العلماءحضرت فرید الملت علاّمہ حافظ غلام فرید چشتی گولڑوی نوراللہ مرقدہ کی ولادت 1954کو اٹک شہرسے متصل گاﺅں شکردرہ شریف میںایک دیندار گھرانے میں ہوئی ۔1974میں فراغت حصولِ تعلیم کے بعد آپ نے درس و تدریس اور خدمات دینیہ کا فریضہ سر انجام دینا شروع کیا اور لوگوں کی اصلاح کرنا شروع کی ہمارا خاندان قحط الرجالی کا شکارتھا۔ اس وقت پورے خاندان میں کوئی حافظ وعالم دین اور پڑھا لکھاانسان نہ تھا ۔ آپ نے اپنی زندگی اس طرح گزارنا شروع کی کہ خاندان کے لوگ آپ کو دیکھ کر خود بخود اس طرف مائل ہونے لگے کہ ہم بھی اپنی اولاد کو حافظ و عالم دین بنائیں ۔آپ کی زندگی اور سیرت و کردار ، قول و فعل سے متاثر ہو کر خاندان کے ہر فرد کی یہ دلی آرزو بن گئی کہ میں اپنی اولاد کو حافظ یا عالم دین بناﺅ گا ۔آج ہمارے پورے خاندان میں سب سے زیادہ حفاظ اور علماکرام ہیں ۔ خاندان کا ہر فرد باشرع ہونے کے ساتھ ساتھ نمازی اور مسلک اہل سنت و جماعت پر کاربند ہے۔ یہ آپ کی کو ششوں اور محنتوں کا ثمر ہے کہ ہمارے خاندان میں اللہ تعالیٰ نے آپ کی شخصیت کی وجہ سے یہ انقلاب برپا کیا۔ 

علاقائی سطح پر نظر دوڑا ئیں تو ہمارے علاقہ کی فضا مسلکی اعتبار سے ناگفتہ بہ تھی مخالف مسلک کے لوگ بڑی کثیر تعداد میں تھے اور شدت پسندی ان میں حددرجہ کی پائی جاتی تھی کیا علمااور کیا عوام دونوں ایک ہی صف کے مقتدی تھے۔ مگر جب آپ نے 1974میں اپنے گاﺅں کی مرکزی جامع مسجد نورانی ڈھوک عالم دین شکردرہ شریف اٹک میں امامت و خطابت اور درس و تدریس کا کام شروع کیا تو آپ نے اپنی خطابت کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو عشق مصطفی محبت مصطفی اور ادب مصطفی سے روشن وا ٓباد کیا اور دلائل کے ساتھ مسلک حق کو ایسے بیان کیا کہ بچہ بچہ مسلک ِحق پر ڈٹ کر مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے گا۔ا ٓپ نے ساری زندگی عشق مصطفی ، محبتِ مصطفی اور ادب مصطفی کا لوگوں کو درس دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارے گاﺅں کی فضا بہتر ہوئی اور لوگ مسلکِ حق پر قائم رہے ۔حضرت فریدالملتؒ کو پہلی بار1998میں عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی آپ نے لوگوں کو واپس آکر وہاں کی زیارات و مشاہدات اور احساسات کی ایسی داستانیں سنائیں کہ ہر آدمی اس بات کی آرزو کرنے لگا کہ میں قبلہ استاذ جی کے ساتھ عمرہ کروں تاکہ وہاں کی ساری زیارات اور ان کی مکمل تاریخ سے آگاہی حاصل کروںپھر ہر سال آپ کے ساتھ خاندان اور علاقہ کے کئی لوگ قافلہ کی صورت میں حرمین شریفین کی حاضری کے لیے جاتے خاندان کے اکثر افراد نے حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔اسی طرح 1982میں جامع مسجد نورانی ڈھوک عالم دین میں جامعہ غوثیہ مہریہ کے نام سے ایک درسگاہ قائم کی جس میں پورے گاﺅں سے بچے قرآن سیکھنے کے لیے آتے آپ سارا دن بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتے سینکڑوں کی تعداد میں طلباءنے آپ سے قرآن پڑھا۔ 

19مئی 1999بروز جمعتہ المبارک کو آپ نے اہل علاقہ کے بچوں کے لیے ایک الگ درسگاہ جامعہ غوثیہ حنفیہ مہریہ تعلیم القرآن اور جامع مسجد گلزارِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا اور اس نئی بستی کا نام محلہ گلزارِ مدینہ رکھا ۔ جس کا 18مارچ 2001بروز اتوار کو شاعر ہفت زبان حضرت علاّمہ پیر سیدنصیر الدین نصیر گولڑوی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف نے اس جامعہ میں تشریف لاکر اس کا اپنے دست مبارک سے افتتاح فرمایا ۔ اس کے بعد گاﺅں سے اور دور دراز علاقوں سے طلباءقرآن پڑھنے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضری دیتے ساری زندگی مسند تدریس پر متمکن رہے۔1985میں آپ کی قیادت و سربراہی میں علاقے کی فلاح و بہود کے لیے نوجوانوں کی تنظیم سنی فورس کے نام سے بنائی گئی جس کا اولین مقصد مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا تھا اس تنظیم کے تحت ہر سال غریب خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو سکول کی مفت کتابیں دی جاتیں اس تنظیم کے تحت نوجوانوں کی اصلاح کے لیے چھوٹے چھوٹے مساجد میں پروگرام کروائے جاتے اور اسی تنظیم کے زیر اہتمام ہر سال عید میلاد النبی ﷺ کا سالانہ جلوس شکردرہ میںنکالاجاتا ہے۔ تاحیات یہ تمام پروگرام آپ کی زیر سرپرستی و نگرانی میں ہوتے رہے ۔ دسمبر2008میں آپ نے اپنے جامعہ کے زیر اہتمام الفرید و یلفیئر فاﺅنڈیشن کی بنیادی رکھی جس کے تحت ہر سال رمضان المبارک میں غریب خاندانوں میں خوردونوش کا سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔ سکول کے بچوں اور بچیوں میں مفت کتابیں ، کپڑے تقسیم کیے جاتے اور سکول کی فیس ادا کی جاتی اس فلاحی تنظیم کے تحت علامہ اقبال کمپیوٹر سنٹر قائم کیا گیا جس میں علاقے کی بچیوں کو مفت کمپیوٹر کورسسزکروائے گئے اور اسی تنظیم کے زیر اہتمام ممتاز فری سلائی سنٹر قائم کیا گیا جس میں بچیوں کو 3ماہ کے سلائی کورسسز کروائے گئے اور کورس کے اختیام پر یتیم بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ کئی بار الفریدویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ۔ 

2015میں آپ نے علاقہ کے تمام علماءاو ر آئمہ مساجد کا اپنے جامعہ میں اجلاس بلایا جس میں 26کے قریب علماءاورآئمہ مساجد نے شرکت کی آ پ کی سرپرستی و نگرانی میں سنی علماءکو نسل شکردرہ و سروالہ قائم کی گئی آپ نے تمام علماءکو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا یہ آپ کی عظیم کاوش تھی ۔آپ کی زندگی کا ہر ہر لمحہ لمحہ خدمت دین اور انسانیت کے لیے وقف تھا۔آپ باقاعدہ کسی سیاسی پارٹی کے رکن نہیں تھے بس اس پارٹی کو سپورٹ کرتے جس کا مشن نظامی مصطفی کا نفا ذ ہوتا مگر جب 2016میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ وجو د میں آئی تو اس تحر یک کے باقاعدہ رکن بنے ۔ اس تحریک کے پروگراموں میں شمولیت کر کے آپ کو دلی مسرت ہوتی ۔ جب ختم نبوت کے بل میں وقت کے حکام نے ترمیم کر کے قادیانیت کو خوش کرنے کی کوشش کی تو اس تحریک کے بانی حضرت امیر المجاہد ین علامہ حافظ خادم حسین رضوی صاحب کی قیادت میںراولپنڈی میں دھرنا دیا گیا تو آپ شام کو اپنے رفقا کی معیت میںراولپنڈی جاتے اور دھرنا میں شامل ہوتے اور اپنے قائد حضرت امیر المجاہد ین سے ملاقات کرتے اور صبح واپسی ہوتی اسی طرح اپنے شہر اٹک میں جب دھر نا ہوا تو اس وقت آپ بیمار تھے مگر اس کے باوجود دھر نا میں جاتے اور سارادن گزارتے ۔تمام حالات و اقعات کے حامل اور یہ صفات رکھنے والے عظیم انسان اس دنیا سے جانے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں ان کا نام بھی اور کام بھی زندہ رہتا ہے۔ آخر کار 23جون 2020بروز منگل شام کے وقت اپنے خائق حقیقی سے جاملے زندگی کے آخری دن منگل کو اللہ اللہ کا ذکر کرتے کرتے گزار ادوسرے دن بدھ 24جون 2020کو نماز جنازہ جس میں سینکڑوں علماءحفاظ ، مشائخ سادات اور ہزاروں کی تعداد میں عشاقان رسول کا جم غفیر تھااور آپ کو جامعہ غوثیہ حنیفہ مہریہ تعلیم القرآن میں اپنے والد گرامی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔


عطاء المصطفیٰ گولڑوی

Post a Comment

Previous Post Next Post