Ay Khatm e rusul Maki Madani ,Nath shreef lyric

 Ay Khatm e rusul Maki Madani ,Nath shreef lyric


اے ختم رسل مکی مدنی کونین میں تم سا کوئی نہیں
اے نور مجسم تیرے سوا محبوب خدا کا کوئی نہیں
اوصاف تو سب نے پائے ہیں پر حسن سراپا کوئی نہیں
آدم سے جناب عیسیٰ تک سرکار کے جیسا کوئی نہیں
یہ شان تمہاری ہے آقا تم عرش بریں پر پہنچے ہو
ذیشان نبی ہیں سب لیکن معراج کو دولہا کوئی نہیں
دل کس کو دکھائیں چیر کے ہم عصیاں کو مداوا کون کرے
اے رحمت عالم تیرے سوا دکھیوں کا مسیخا کوئی نہیں
خیرات محمد سے پاکر اس ناز سے کہتے ہیں منگتے
دکھیوں پہ کرم کرنے والا سرکار سے اچھا کوئی نہیں
مالک ہیں وہ دونوں عالم کے ہر ذرہ منور ہے ان سے
تنویرِ مجسم ، سیدِ کل آقا کے علاوہ کوئی نہیں
ہو جائے اگر اک چشم کرم محشر میں فنا کی لاج رہے
اے شافع محشر تیرے سوا بخشش کا وسیلہ کوئی نہیں
کتبہ ۔ عطاء المصطفیٰ گولڑوی
Ay Khatm e rusul Maki Madani ,Nath shreef lyric


Post a Comment

Previous Post Next Post