Ye wo sach h k jisa ik jhan man gia Nath shreef lyric, kalam peer naser uddin naser Golra shreef

 ye wo sach h k jisa ik jhan man gia Nath shreef lyric ,klam Peer naser uddin naser shah shab Golra shreef



یہ وہ سچ ہے کہ جسے ایک جہاں مان گیا
در پہ آیا جو گدا بن کے وہ سلطان گیا
اس کے اندازِ نوازش پہ میں قربان گیا
نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا
ساتھ ہی منشئی رحمت کا قلمدان گیا

تجھ سے جو پھیر کے منہ جانب قرآن گیا
سرخرو ہو کے نہ دنیا سے وہ انسان گیا
کتنے گستاخ بنے کتنوں کا ایمان گیا
لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا
مرے مولیٰ مرے آقا تیرے قربان گیا

تیری چاہت کا عمل زیست کا منشور رہا
تیری دھلیز کا پھیرا میرا دستور رہا
یہ الگ بات کہ تو آنکھ سے مستور رہا
دل ہے وہ دل جو تیری یاد سے مستور رہا
سر وہ سر ہے جو ترے قدموں پہ قربان گیا 

دوستی سے کوئی مطلب ، نہ مجھے بَیر سے کام
ان کے صدقے میں کسی سے نہ پڑا خیر سے کام
ان کا شیدا ہوں مجھے کیا حرم و دَیر سے کام
انہیں مانا ، انہیں جانا ، نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا 

احترامِ نبوی داخل عادت نہ سہی 
شِیر مادر میں اصیلوں کی نجابت نہ سہی 
گھر میں آداب رسالت کی روایت نہ سہی 
اور تم پر مرے مولیٰ کی عنایت نہ سہی
نجدیو! کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا 

بام مقصد پہ تمناؤں کے زینے پہنچے
لب ساحل پہ نصیر ان کے سفینے پہنچے
جن کو خدمت میں بلایا تھا نبیﷺ نے پہنچے
جان و دل ، ہوش و خرد ، سب تو مدینے پہنچے
تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا

کلام پیر سید نصیر الدین نصیر گولڑہ شریف

ya wo such h k jisa ik jhan man gia ,Nath shreef lyric,kalam peer naser uddin naser




Post a Comment

Previous Post Next Post